پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ٗہم سب کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے ٗجان کیری

پاکستان کو ابھی بھی دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ٗامریکی وزیر خارجہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 18:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے اور پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی بھی کی ہے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا لہذا ہم سب کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے جب کہ ہمیں اس بات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ عمل کس حد تک مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کی ہے اور بلکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں جان کیری نے کہا کہ پاکستان کو ابھی بھی دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، بالخصوص پاکستان میں موجود طالبان گروپوں کے خلاف ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا نے اسلام آباد پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو طالبان ، حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ جو پاکستان سے کام کررہی ہیں، ان کے خلاف موثر کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ گروپس سرحد پار بھارت اور افغانستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :