دریائے جہلم پر 720 میگاواٹ کے کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ، کام کا جلد آغاز ہوگا، ایک ارب 60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی ، منصوبہ 30 سال کیلئے بناؤ، چلاؤ اور منتقل کرو کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا
بدھ 31 اگست 2016 18:04
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء) دریائے جہلم پر 720 میگاواٹ کے کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں، منصوبہ پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اس منصوبہ پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور یہ رقم چینی سلک روڈ فنڈ کے تحت فراہم کی جائے گی، ایگزم بینک آف چائنہ اور چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کیروٹ پاور کمپنی کو قرضے جاری کریں گے جو کہ چین کی تھری گارجز کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے، یہ منصوبہ 30 سال کیلئے بناؤ، چلاؤ اور منتقل کرو کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا جس کے بعد اسے حکومت پاکستان کے حوالہ کر دیا جائے گا۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے قرضہ رعایتی بنیادوں پر ہو گا۔ منصوبے کی تفصیلات کے واٹر یوز چارجز کا 50، 50 فیصد حصہ 30 سال کیلئے آزاد کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کو ملے گا۔(جاری ہے)
30 سال کے بعد یہ منصوبہ مکمل طور پر حکومت پنجاب کے حوالہ کر دیا جائے گا جو واٹر یوز چارجز کا 100 فیصد آزاد کشمیر حکومت کو ادا کرے گی۔ یہ منصوبہ دریائے جہلم پر کیروٹ ہولاڑ کے مقام پر بنایا جائے گا۔
یہ منصوبہ 46 ارب ڈالر کی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ یہ 2020ء میں مکمل ہو گا۔ منصوبہ سے سالانہ 3436 گیگا آور بجلی پیدا ہو گی جسے نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا۔ منصوبہ کی اونچائی 313 فٹ اور اس کی لمبائی 1510 فٹ ہو گی جبکہ پانی ذخیرہ کرنے گنجائش ایک لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہو گی۔ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 119 میگاواٹ کی چار ٹربائنیں نصب کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.