سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستان کے ساتھ مل کرمنصوبے کو آگے بڑھائیں گے ،چین

اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے،چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے روابط اور تعاون کا بہترین نظام فعال ہے اور متعلقہ منصوبے کامیابی سے جاری ہیں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچننگ کی پریس بریفنگ

بدھ 31 اگست 2016 17:57

سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستان کے ساتھ ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) چین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوچائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابقچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہو ا چننگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس منصوبے سے جلد فائدہ اٹھا سکیں۔انھوں نے کہاکہ اس وقت چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے روابط اور تعاون کا بہترین نظام فعال ہے اور متعلقہ منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :