وفاقی کابینہ نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس آئندہ چار ماہ تک .4 رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2016 کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خط کی روشنی میں انکوائری کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا، یہ 2ستمبر کو قومی ا سمبلی میں پیش کیاجائیگا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اطلاعات کے ہمراہ کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں بارے میڈیا کو بریفنگ

بدھ 31 اگست 2016 17:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اگلے ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پانچ مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھا ہوا ہے، پاکستان کمیشن آف انکوائری 2016 کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خط کی روشنی میں انکوائری کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا،نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس آیندہ چار ماہ تک اعشاریہ چار فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمیشن آف انکوائری بل 2016 دوستمبر کو قومی ا سمبلی میں پیش کیاجائیگا۔

بدھ کو وفاقی کابینہ کااجلاس یہاں وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوا۔وفاقی کابینہ نے اگلے ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2016 پیش کرنے کافیصلہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میں وزیراطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ صحافیوں کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لئے ایک نظام کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ا س نظام کے تحت اوگرا وزار ت پٹرولیم کو سمری بھیجے گی اور وزارت پٹرولیم جائزہ لینے کے بعد سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔وزارت خزانہ عوام پر قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کمیشن آف انکوائری 2016 کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خط کی روشنی میں انکوائری کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ستمبر میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن آف انکوائری بل 2016 دوستمبر کو قومی ا سمبلی میں پیش کیاجائیگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پانچ مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھا ہوا ہے۔ آیندہ ماہ بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رہینگی۔ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس آیندہ چار ماہ تک اعشاریہ چار فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیشن آف انکوائری بل 2016 دوستمبر کو قومی ا سمبلی میں پش کیاجائیگا ، ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔