عمان: غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والے طالب علم گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 17:48

عمان: غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والے طالب علم گرفتار

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : عمانی رائل پولیس نے تین طالب علموں کو غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر گرفتار کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ عمانی عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔ اس سے پہلے ایک عمانی شہری کو اپنی خاتون دوست کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے پر ایک ماہ قید اور 2000عمانی ریال جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔جس میں سے ایک ہزار ریال اپنی خاتون دوست کو دینا پڑے۔