بسنت کے تہوار کی دوبارہ بحالی کا پروگرام ، مشاورت کیلئے کمیٹی کا دوسرا اجلاس 3ستمبر کو طلب کر لیا گیا

ڈور بنانے والوں اور پتنگیں فروخت کرنیوالوں کو بھی مشاورت میں شامل کر کے تفصیلات منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائینگی

بدھ 31 اگست 2016 17:45

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) بسنت کے تہوار کی دوبارہ بحالی کا پروگرام ، مشاورت کے لئے کمیٹی کا دوسرا اجلاس 3ستمبر کو طلب کر لیا گیا ، ڈور بنانے والوں اور پتنگیں فروخت کرنے والوں کو بھی مشاورت میں شامل کر کے تفصیلات منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بسنت کے تہوار کی دوبارہ بحالی کے پروگرام پرمشاورت جا ری ہے اور اسی سلسلے میں 7رکنی کمیٹی کا دوسرا مشاورتی اجلاس 3ستمبر کو طلب کیا گیا ہے ۔

بسنت کے لئے تمام اسٹیک ہو لڈرز سے رائے بھی لی جائے گی ۔اجلاس میں بسنت کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ ڈور بنانیوالوں اورپتنگیں فروخت کرنیوالوں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا،سزائیں مزید سخت کی جائیں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3ستمبر کے اجلاس کی تمام تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد وہی اس حوالے سے حتمی منظوری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :