پائیدار ترقی کیلئے ترجیح کی ترتیب کو اعلیٰ سیاسی سطح پر اولین ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے‘ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

پنجاب حکومت صوبے میں پائیدار ترقی کے اہداف کی تائید کرتے ہوئے ان مقاصد کے حصول کیلئے مکمل طور پر ہمہ وقت کوشاں اور وسائل ترتیب دے رہا ہے‘ وزیر خزانہ پنجاب

بدھ 31 اگست 2016 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں پائیدار ترقی کے اہداف کی تائید کرتے ہوئے ان مقاصد کے حصول کیلئے مکمل طور پر ہمہ وقت کوشاں اور وسائل ترتیب دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب میں پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چیئرمین پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان سمیت صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو ، ممبران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، صوبائی سیکرٹریز، سیکٹر چیفس پی اینڈ ڈی، اقوام متحدہ کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم سب کو صوبے میں ترقی کے اہداف کے حصول کے ضمن میں نئی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے آج مشترکہ طور پر اکٹھے ہو کر کام کرنا چاہیے تاکہ پائیدار ترقی کیلئے ترجیح کی ترتیب کو اعلیٰ سیاسی سطح پر اولین ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی کی وجوہات کو جانچنے کیلئے ملینیم ڈویلپمنٹ گولز (MDGs) کے مضبوط تجزیے اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (SDGs) کیلئے ٹھوس فریم ورک کی اہم ضرورت ہے۔ قبل ازیں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے مذکورہ تقریب سے خطاب کے دوران سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سپورٹ کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور کنوینئر برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ٹاسک فورس عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبہ پنجاب پاکستان کا پہلا واحد صوبہ ہے جہاں پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ کا اجراء کیا گیا ہے جس سے حکومت پنجاب کی جانب سے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کی سرپرستی ظاہر ہوتی ہے۔ تقریب کے دوران شکیل احمد اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹرUJNDP نے سراہتے ہوئے بتایا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کا اقدام واقعے ہی تعریف کے قابل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ صوبائی سطح پر ایک اقوام متحدہ کی سپورٹ کے سلسلہ میں ایک بڑے پلیٹ فارم کا کام کرے گا۔ تقریب سے چیف پاورٹی ایلیویشن پلاننگ کمیشن اسلام آباد ظفر الحسن نے بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہی دی۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سپورٹ یونٹ کا قیام حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام اور پلاننگ کمیشن پاکستان کی تکنیکی تعاون کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :