ڈ ی سی او محمد عثمان اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس

ضلعی انتظامیہ لاہور پو لیس کی مدد سے چا ئنیز انجینئرز و ورکرز کی سکیورٹی کے امور کو بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہی ہے‘ محمد عثمان

بدھ 31 اگست 2016 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) ڈ ی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں لاہور شہر کے تمام سرکل ایس پی صاحبان اور ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجینئرز و ورکرزکی سکیورٹی کے حوالے سے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ایس پی صاحبان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ رکھیں اور اگر پانچ سے زائد چا ئنیز انجینئر و ورکرز کسی جگہ پر نقل و حمل کر تے ہیں تو ان کے ساتھ پو لیس مو بائل ہو گی۔

اس کے علا وہ چا ئنیز انجیئنرز و ورکرز کی کا م کر نے والی جگہوں اور ان کی قیام گا ہوں پر بھی سکیورٹی کا منا سب بندوبست کیا جائے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پو لیس کی مدد سے چا ئنیز انجینئرز و ورکرز کی سکیورٹی کے امور کو بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :