اسپیکرقومی اسمبلی سے چینی سفیرسن وی ڈونگ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورسی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال،پاکستان عالمی فورمزپرچین کی حمایت پربھرپوراعتماد کرتا ہے۔سردارایازصادق کی چینی سفیرسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 17:30

اسپیکرقومی اسمبلی سے چینی سفیرسن وی ڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء) :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چینی سفیرسن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے،جس میں دوطرفہ تعلقات اورسی پیک منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔پاکستان علاقائی اورعالمی فورمزپرچین کی حمایت پربھرپوراعتماد کرتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سےنمٹنےکیلیےپاک چین قریبی روابط ناگزیرہیں۔اس موقعہ پر چینی سفیر نے کہا کہ دنیا میں پاک چین دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :