مدار س ومساجد معاشرے کی خدمت اصلاح اورمعیاری مفت تعلیم عام کرنے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سوسائٹی ہیں، سراج الحق

نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت صرف مدارس کو ہدف تنقید بنانا،چھاپے ،طلبہ وآئمہ کرام کی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، علمائے کراماﷲ کی بہت بڑی نعمت ہیں، امیر جماعت اسلامی کا چمن میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں تقریب سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 17:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ مدار س ومساجد معاشرے کی خدمت اصلاح اورمعیاری مفت تعلیم عام کرنے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سوسائٹی ہے جو خیر کے جذبے سے نادار لوگوں کے بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کرتی ہیں ۔نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت صرف مدارس کو ہدف تنقید بنانامدارس ومساجد پر چھاپے ،طلبہ وآئمہ کرام کی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت جن تعلیمی اداروں پر ایڈ دیتی ہے ان کا کوئی احتساب نہیں کرتی ۔

مدارس پر چھاپوں مساجد پر مختلف قسم کی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں خاکساری بہترین کردار اور عمل علمائے کرام کی صحبت سے ملتے ہیں علمائے کرام اﷲ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چمن میں مدارسہ جامعہ اسلامیہ کے دورے کے مولانا حافظ محمد یوسف سے ملاقات بعدازاں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی قبل ازیں انہوں نے عالم دین مولانا عبدالغنی ؒ کی قبر مبارک پر دعاکی ان کے ہمراہ صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم ، مولانا محمد عار ف دمڑ، عبدالحمیدمنصوری دیگر ذمہ داران نے حافظ محمد یوسف نے انہیں مدارس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ مغرب کا بڑاپروپیگنڈہ آج مدارس کے خلاف ہے علمائے کرام دینی جماعتیں مغرب کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اتحادویکجہتی کیلئے متحد ہوجائیں ہمارے روحانی رشتے مدارس اور علمائے کرام کی بدولت کامیاب ومضبوط ہیں۔علمائے کرام اسلام کو غالب کرنے کیلئے نفرتوں اور تعصب سے نجات حاصل کرکے متحد ہوجائیں ۔انہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام دیبہ کوئٹہ میں حاجی محمد عظیم کی رہائش گاہ پرشمولیتی تقریب منعقد ہوگئی جس میں قبائلی سیاسی رہنما حاجی محمد عظیم خان اچکزئی اپنے قبیلے وخاندان اور نوجوانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،حاجی محمدعظیم خان اچکزئی ، حافظ نورعلی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کی بہت بڑی نعمت ہے جماعت اسلامی تعصب نفرت قومیت اور سب سے بڑھ کر موروثیت سے پاک ملک کی بڑی دینی سیاسی جماعت ہے ۔

جماعت اسلامی عوام کو دیرینہ مسائل وپریشانیوں سے سے نجات کیلئے کوشاں ہیں ۔عوام جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شامل ہوکر اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیں ۔شمولیتی تقریب سے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے اختلاف کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حواری غلا م طبقہ ہم پر 68سال سے مسلط ہے منبر ومحراب کی وجہ سے علماء نے روس اور امریکہ کوبدترین شکست دی ہمارے اختلافات کافائدہ امریکی ایجنٹوں کو مل رہاہے ۔سودی نظام،عدالتوں میں انگریز کاقانون ،میڈیا پر فحاشی اور تعلیمی اداروں میں مغربی این جی اوزکا نظام چل رہاہے اس ظالم نظام کو ختم کرنے کیلئے دینی قوتوں اورعلماء کرام کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :