ایم کیو ایم کا اپنے ہی بانی کیخلاف قرارداد لانیکا فیصلہ

ایم کیوایم کی جانب سے مذمتی قرارداد (کل) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ارکان اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی جائے گی ٗ پاکستان مخالف بیان کی مذمت کی جائیگی

بدھ 31 اگست 2016 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے بانی کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیوایم کی جانب سے مذمتی قرارداد (کل)جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ارکان اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی جائے گی جس میں ایم کیوایم کے بانی کے پاکستان مخالف بیان کی سخت مذمت کی جائے گی۔

قرارداد کے متن میں کہا جائے گا کہ ایم کیوایم کے تمام ارکان پاکستانی ہیں اور وطن سے محبت کرتے ہیں ٗاس سے پہلے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کرچکی ہیں۔