نیب کے اختیارات سے متعلق کیس ٗسپریم کورٹ نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سندھ کو2 ستمبر کو انکوائریز کی تفصیلات سمیت طلب کرلیا
نیب نے تماشہ بنایا ہوا ہے ٗ دو دو لاکھ روپے کی کرپشن کی انکوائری کررہا ہے ٗعدالت کا بڑی مچھلیوں پر ہاتھ نہ ڈالنے پر برہمی کااظہار
بدھ 31 اگست 2016 17:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ نے نیب کے اختیارات سے متعلق کیس میں ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سندھ کو2 ستمبر کو انکوائریز کی تفصیلات سمیت طلب کرتے ہوئے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ نہ ڈالنے پر اظہار برہمی کیا ہے جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ نیب نے تماشہ بنایا ہوا ہے دو دو لاکھ روپے کی کرپشن کی انکوائری کررہا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔(جاری ہے)
دوران سماعت جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ ڈی جی نیب سندھ نے سارا نظام درہم برہم کررکھا ہے ٗنیب کو بھی اینٹی کرپشن بنایا ہے۔پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ پرانی انکوائری کو نیب آگے بڑھا سکتا ہے، بعض انکوائریز دیگر محکموں سے منتقل ہوتی ہیں۔عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیواٹرجنرل نیب سندھ کو2 ستمبر کو انکوائریز کی تفصیلات سمیت طلب کرلیااور حکم دیا کہ نیب سندھ کی 10 لاکھ روپے تک ہونے والی انکوائریز کی تفصیلات پیش کی جائیں ۔عدالت نے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے ملزم حنیف حیدر کا ریمانڈ نہ دینے کیخلاف نیب کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.