آزاد کشمیر میں معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر انڈسٹریوں کو فروغ دیکر روزگار کے مواقع پیدا کرینگے،نورین عارف

آزاد خطہ معدنی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے ،نکاسی کیلئے بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے ، وزیر سماجی بہبود آزاد کشمیر

بدھ 31 اگست 2016 17:22

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) وزیر صنعت و حرفت ،معدنی وسائل ،سماجی بہبود و ترقی نسواں نورین عارف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر انڈسٹریوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے آزاد خطہ معدنی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اس کی نکاسی کے لیے بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے و گذشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر خالد ہمدانی سے خصوصی گفتگو کر رہی تھی اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے آزاد کشمیر کے معدنی وسائل کو استعمال میں لانے اور آزاد کشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے جامع پلاننگ کے بعد بات کروں گی ابھی اپنی وزارتوں کے متعلقہ ساری چیزوں کا جائز لے رہی ہوں ان شاء اﷲ لیگی حکومت کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کے عوام کی تقدیر ہوائی اعلانات سے نہیں جامع حکمت عملی سے بدلیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان عوامی مفادات کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے وہ ہر حال میں آزاد کشمیر کو کرپشن فری اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے بولڈ فیصلے کریں گے آزاد کابینہ پوری یکسوئی کے ساتھ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے بیورکریسی اپنے فرائض پورے کرے اور فائل اور سائل کے چلنے میں کہیں بھی رکاوٹ،ٖغفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی مہینوں اور سالوں کے حساب سے فائلیں دبا کر رکھنے کا کلچر اب ختم کرنا ہوگاتیز رفتار ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے بیوروکریسی حکومت سے تعاون کرے لیگی حکومت انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی تاہم بگڑے نظام کو درست کرنے اور اصلاح و احوال کے لیے کوئی بھی اقدام اُٹھایا جا سکتا ہے جو خالصتاً عوامی مفاد کے لیے ہو اُس میں کوئی بھی کمپرومائز نہیں ہو گااُنہوں نے کہا کہ سماجی بہبود اور ترقی نسواں کی وزارتوں کو استعمال کر کے خواتین کے بہتری کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں گے اور ان وزارتوں کو خواتین کی ترقی و بہتری کے لیے استعمال میں لائیں گے نمائشی عہدے اور وزارتیں نہیں چاہیں ہم نے کام کرنا ہے اور ہمارے مخالفین بھی کچھ ماہ صبر کر لیں شاندار رزلٹ نہ دے سکے تو بلا جواز وزارتوں پر فائز نہیں رہینگے ۔

متعلقہ عنوان :