ایف آئی اے کی کارروائی:2جعلسازگرفتارکرلیے

جعلسازوں سےڈی جی ایف آئی اےکےاسٹیمپ،جعلی شناختی کارڈزاوراسلحہ لائسنس برآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 17:16

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء):ایف آئی اے نے حیات آباد میں کارروائی کرکے2جعلسازگرفتارکرلیے ہیں،جعلسازوں سےڈی جی ایف آئی اےکےاسٹیمپ،جعلی شناختی کارڈزاوراسلحہ لائسنس برآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جعلسازوں کے خلاف اآپریشن کے دوران دو جعلساز گرفتار کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان محکمہ تعلیم میں ٹیچر ہیں۔جعلسازقاری نورالحسن اورآصف علی سےساڑھے4 لاکھ روپےبھی برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان نے جعلسازی کے ذریعے سیکڑوں افراد سے فراڈ کرنے کا اعتراف بھی کیاہے۔ گرفتاردونوں جعلسازوں میں سے1خود کوایف آئی اے کااسسٹنٹ ڈائریکٹرجبکہ دوسراانسپکٹرظاہرکرکے کاروائیاں کرتا تھا۔