فرحان اختر کی ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح

’اداکاری اور ہدایت کاری ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ڈائریکشن زیادہ مشکل ہے، اداکار

بدھ 31 اگست 2016 17:01

فرحان اختر کی ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)بولی وڈ میں فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے آغاز کرنے والے گلوکار، ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح دے ڈالی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 42 سالہ فرحان اختر کا اپنی پہلی فلم ‘راک آن‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ان کی بہترین فلم تھی جس کی شوٹنگ میں انہیں کافی مزہ آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اداکاری اور ہدایت کاری ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ڈائریکشن زیادہ مشکل ہے جبکہ اداکاری میں جذبات سے کام لینا پڑتا ہے اور مجھے اداکاری میں مزہ آتا ہے'۔

(جاری ہے)

اگر بحیثیت ڈائریکٹر ان کے بولی وڈ سفر کے حوالے سے بات کی جائے تو فرحان اختر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’لمحے‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا۔

2001 میں ان کی ہدایات میں بنی پہلی فلم ’دل چاہتا ہے‘ ریلیز ہوئی، جو اس سال کی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی جسے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔فرحان اختر نے ریتیش سدھوانی کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاوٴس ایکسل انٹرٹینمنٹ بھی کھولا جس کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کی گئیں جن میں ’ڈان‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’دل دھڑکنے دو‘ وغیرہ شامل ہیں۔۔