کپل شرما کی آمدنی بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ

بدھ 31 اگست 2016 16:57

کپل شرما کی آمدنی بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کہتے ہیں کسی کو ہنسانا کوئی آسان کام نہیں اور اگر ہندوستانی کامیڈین کپل شرما کی بات کی جائے تو واقعی اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں کافی محنت کررہے ہیں۔کپل شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز رئیلٹی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد مقابلے جیتے اور کئی مشہور مزاحیہ شوز کی میزبانی کی، جن میں کلرز چینل پر نشر ہونے والا ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ اور اب سونی ٹی وی پر نشر ہونے والا ’دی کپل شرما شو‘ شامل ہیں۔

ویسے تو فلم انڈسٹری کو ٹی وی انڈسٹری سے کافی بڑا مانا جاتا ہے تاہم اگر کپل شرما کی ماہانہ آمدنی کا جائزہ لیا جائے تو یقیناً بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور پرینیتی چوپڑا بھی ان سے پیچھے رہ جائیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما سونی ٹی وی پر اپنے کامیڈی شو کی ہر قسط کے 60 سے 80 لاکھ ہندوستانی روپے کماتے ہیں، یعنی وہ ہر ماہ تقریباً 3 کروڑ سے 6 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ حاصل کررہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں کپل شرما ہر ماہ اتنی رقم حاصل کرتے ہیں وہیں بولی وڈ کے کئی کامیاب اداکار سال میں ایک فلم میں کام کرکے یہ معاوضہ حاصل کررہے ہیں۔شردہا کپور، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا اور ٹائیگر شروف جیسے کئی اداکار ہیں جن کا معاوضہ کپل شرما سے کافی کم ہے۔۔

متعلقہ عنوان :