العین:غیر ملکی خاندان کے پانچ افراد خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بدھ 31 اگست 2016 16:55

العین:غیر ملکی خاندان کے پانچ افراد خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

العین: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : متحدہ عرب امارات العین میں مقیم ایک اردنی خاندان کے افراد اپنے وطن سے واپسی پر سعودی عرب میں حادثے کا شکا ر ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اردنی خاندان نے گزشتہ روز اردن سے العین کے لیے براسطہ سعودی عرب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ سعودی عرب میں حفر الباطن کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور کلا بازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔ گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں ، بیوی، اور تین بچے شامل ہیں۔