جرمنی: فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ، عمارت کو خالی کر الیا گیا

بدھ 31 اگست 2016 16:54

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد ٹرمینل خالی کرا لیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے عمارت کو خالی کر ا لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے ایئر پورٹ کے تمام ٹرمینلز کی تلاشی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بم کی اطلاع کے بعد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو بھی باہر سے اندر اور اندر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ایئر پورٹ کے مختلف حصوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔۔