جاپان ریکارڈ دفاعی اخراجات کر سکتا ہے

بدھ 31 اگست 2016 16:54

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کے روز درخواست کی گئی ہے کہ چین کے ساتھ جزائر کی ملکیت کے تنازعے کی تناظر میں جہاز شکن میزائلوں کے لیے سرمایہ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

جاپان اس عزم کا اظہار کر چکا ہے کہ وہ بحیرہء مشرقی چین میں واقع متنازعہ جزائر کی حفاظت کرے گا۔ وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نے وزیراعظم سے اگلے مالی سال کے بجٹ میں پچاس ارب ڈالر بجٹ دفاع کے لیے رکھنے کی درخواست کی ہے۔ اگر وزیراعظم شینزو آبے کی کابینہ یہ درخواست منظور کر لیتی ہے، تو یہ مسلسل پانچواں برس ہو گا، جب جاپان کی جانب سے ملکی دفاع کے لیے ریکارڈ سرمایہ مختص کیا جائے گا۔۔