جاپان میں طاقت ور سمندری طوفان، نو افراد ہلاک

بدھ 31 اگست 2016 16:53

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) جاپان میں طاقت ور ٹائیفون کی وجہ سے معمر افراد کے ایک مرکز میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے معمر افراد کی دیکھ بھال کا یہ مرکز زیر آب آ گیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹائیفون کی وجہ سے ایک وسیع رقبے پر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعدد متاثرہ مقامات میں پھنسے کئی افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل بھی کیا گیا ہے۔ منگل کے روز لائن روک (LionRock)نامی یہ سمندری طوفان جاپان کے شمالی حصوں سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد متعدد مقامات پر بجلی کا نظام متاثر ہوا، جب کہ شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔۔

متعلقہ عنوان :