شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا احتساب ہونا چاہیے، سلامتی کونسل

بدھ 31 اگست 2016 16:53

دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث افراد اور عناصر کا کڑا احتساب ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کی جانب سے یہ بات اقوام متحدہ کی جاری کردہ اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ شام میں حکومت اور باغیوں دونوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کے عالمی ادارے OPCW اور اقوام متحدہ کی اس مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سن 2014 سے شامی حکومت نے ایسے دو حملے کیے، جن میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جب کہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے بھی سے سن 2015ء میں ایک حملے میں مسٹرڈ گیس کا استعمال کیا۔۔

متعلقہ عنوان :