آنگ سان سوچی نے میانمار میں امن مذاکرات کا آغاز کر دیا

بدھ 31 اگست 2016 16:52

ینگون (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) میانمار کی نوبل امن انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی نے باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس طرح یہ امید ہو چکی ہے کہ ایک طویل عرصے سے جاری باغی مسلح کارروائیاں اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اس بات چیت کے آغاز کے موقع پر حکومت، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، فوج اور مسلح باغیوں کے 1700 مندوبین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج ایک ایسا سفر شروع ہو رہا ہے، جس کا آغاز کئی دہائیاں قبل ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج کا انتظار صرف میانمار ہی کو نہیں دنیا بھر کو ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :