یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ملائشین پولیس

بدھ 31 اگست 2016 16:52

یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ملائشین پولیس

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ملائشیا کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان ملزمان کو ہفتے اور پیر کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی عمریں 20 اور 27 برس کے درمیان ہیں۔ بدھ کے روز پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملزمان ایک تفریحی مرکز، ایک معروف ہندو مندر اور متعدد تھانوں پر بم حملے کرنا چاہتے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :