کابل، ملا ابراہیم منصور صدرطالبان کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد

بدھ 31 اگست 2016 16:51

کابل، ملا ابراہیم منصور صدرطالبان کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) افغان طالبان نے ملا ابراہیم منصور صدر کو نیا عسکری سربراہ نامزد کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان طالبان کے سرکردہ زرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خلاف برسرپیکارطالبان نے ملا ابراہیم منصور صدرکو طالبان کے عسکری شعبے کا نیا ملٹری کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملا ابراہیم منصور صدر کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ سابق امیرالمومنین ملا محمد عمر مجاہد کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور ایک سخت گیر موقف رکھنے والے ماہر لڑاکا کمانڈر ہونے کی وجہ سے طالبان عسکریت پسندوں میں خاصے مقبول ہیں ۔ طالبان کے نئے ملٹری کمانڈر کی حیثیت سے ملا ابراہیم منصور صدر کی نامزدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان طالبان امن مزاکرات کی سابقہ پالیسی کے بجائے افغانستان میں اپنی حالیہ عسکری کامیابیوں کو مزید وسعت دینے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :