دبئی: متحدہ عرب امارات کی پانی کے اندر پینٹنگ کرنے والی ہونہار خاتون

بدھ 31 اگست 2016 16:12

دبئی: متحدہ عرب امارات کی پانی کے اندر پینٹنگ کرنے والی ہونہار خاتون

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : پینٹنگ کرتے تو آپ نے متعدد مرد و خواتین کو دیکھا ہو گا۔ لیکن متحدہ عرب امارات کی با صلاحیت خاتون مصورہ باقی مصوروں سے مختلف ہے ۔ 28سالہ اماراتی خاتون میسون الصالح پانی کے اندر جا کر پینٹنگ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔میسون الصالح کا کہنا ہے کہ مجھے مصوری کا بے پناہ شوق ہے۔ اس نے اپنی پہلی پینٹنگ کی نمائش 2013میں دبئی میں کی تھی۔

(جاری ہے)

جب لوگوں کو بتایا گیا کہ تمام پینٹنگز پانی کے اندر رہ کر بنائی گئی ہیں تو انہوں نے میسون الصالح کی کوششوں کی بے حد تعریف کی۔ زیادہ تر لوگوں کو توحیرانگی ہوئی کہ کیسے ایک اماراتی خاتون پانی کے اندر رہ کر مصوری کر سکتی ہے ۔ ان کے لیئے یہ ایک انوکھا اورالگ قسم کا کام تھا۔ میسون الصالح کا کہنا ہے کہ وہ دوسری اماراتی خواتین کے لیے ایک مثال بننا چاہتی ہیں ۔ اماراتی خواتین دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔