Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاتقریب سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 15:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکتی،ہسپتالوں کی کیا صورتحال ہے اس کی وزیراعظم کو کیا فکر ہے،مگر ہمارے وزیراعظم تو برطانیہ چلے جاتے ہیں چیک اپ کیلئے،انہیں کیا پتہ یہاں غریبوں پر کیا گزرتی ہے،شوکت خانم ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے دین یاپارٹی کا نہیں پوچھا جاتا،رواں سال شوکت خانم کا خسارہ 4ارب روپے ہے۔

بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکتی،ہسپتالوں کی کیا صورتحال ہے اس کی وزیراعظم کو کیا فکر ہے،ہمارا وزیراعظم تو چیک اپ کیلئے لندن چلاجاتاہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک شخص کی تکلیف دیکھ کر کینسرہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے،کینسر کی دوائیاں سب سے مہنگی ہیں،کم سے کم علاج 8سے 9لاکھ کا ہے،صحت کی بنیادی سہولت ملنے سے عام آدمی کی زندگی بدلے گی،شوکت خانم میں بغیر کسی تفریق کے علاج کیا جاتا ہے،صحت انصاف کارڈ پورے کے پی کے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 50فیصد پاکستانی بچوں کو 2وقت کی روٹی نہیں کھلاسکتے،کیا ہم موجودہ نظام میں ہم اس طرح بھیک مانگ کر گزارا کرتے رہیں گے،وزیراعظم چیک اپ کیلئے برطانیہ چلے جاتے ہیں،اسے کیا پتہ یہاں غریب پر کیا گزرتی ہے،شوکت خانم اسپتال میں آنے والے مریضوں میں دین یاپارٹی کا نہیں پوچھی جاتی اور ہمیں پتہ چلا کہ 5,6سال قبل طالبان کا لیڈر بھی علاج کراکر چلا گیا ہے،عمران خان نے کہا کہ ظلم کا نظام جب تک رہے گا ملک میں برکت نہیں رہے گی،اگر انصاف ملنا مہنگا پڑ جائے تو مطلب معاشرہ ناکام ہوگیا ہے،صحت انصاف کارڈ کا اجراء پورے صوبے میں کیا جائیگا،انصاف کارڈ کی تقسیم میں تفریق نہیں ہونی چاہیے،ہم نے صحت کا جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ مثال بنے گا،انصاف کارڈ صرف مستحق لوگوں کو دیئے جائیں گے،،رواں سال شوکت خانم کا خسارہ 4ارب روپے ہے اور سب یہاں سب کو علاج کی سہولتیں بلاتفریق فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو کے پی میں سب سے زیادہ کرپشن تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات