اسرائیل کی غزہ کو سیمنٹ کی فراہمی پر پابندیاں عائد، تعمیراتی کام بند ہو کر رہ گیا، ٹھیکیدار پریشان

بدھ 31 اگست 2016 15:28

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالتے ہوئے سیمنٹ کی ترسیل پر بدستور پابندیاں برقرار ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف بے گھر افراد متاثر ہو رہے ہیں بلکہ تعمیراتی شعبے میں کام کرنیوالے ٹھیکیدار بھی پریشان ہیں۔اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ٹھیکیدار یونین کے چیئرمین اسامہ کحیل نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ اردن کے راستے غزہ کو سیمنٹ کی سپلائی مزید محدود کر دی ہے جس کے نتیجے میں جنگ زدہ علاقے میں جاری تعمیراتی منصوبے ٹھپ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کو سیمنٹ کی سپلائی پرعائد پابندیاں برقرار رہیں تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئینگے جن کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہو گی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسامہ کحیل نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ فلسطین میں سرکاری، عوامی اور علاقائی سطح پر غزہ کی پٹی کو درکار سیمنٹ کی فراہمی کیلئے اسرائیل پر دباوٴ ڈالنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی ریاست اپنی مرضی سے کسی دن چند درجن سیمنٹ کے بیگ غزہ کو روانہ کر دیتی ہے۔ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کیساتھ سراسر مذاق کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کحیل نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے غزہ کو 140ٹرک سیمنٹ روانہ کرنے کے بجائے صرف 80 ٹرک سیمنٹ روانہ کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :