غزہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز مقدس روانہ ہوگیا

بدھ 31 اگست 2016 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 2318 عازمین حج کا پہلا قافلہ مصرسے متصل رفح گزرگاہ کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ کے گزرگاہ امور کے انچارج ہشام عدوان نے بتایا کہ مصری حکام کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر غزہ کے 2318 عازمین حج کے بیرون ملک روانگی کیلئے رفح گذرگاہ تین دن تک کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد گذشتہ روز عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز مقدس کیلئے مصر روانہ ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رفح گذرگاہ سے تین روز تک مسلسل عازمین حج کے قافلہ مصر روانہ ہوتے رہیں گے۔ ہر قافلے میں 266 فلسطینی عازمین حج کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ غزہ کیعازمین حج مصر کے قاہرہ ہوائی اڈے تک بس کے ذریعے سفر کریں گے۔ وہاں سے جدہ میں قائم شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک جہاز کے ذریعے سفر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :