عباس ملیشیا نے فلسطینی مصنف ،ممتاز دانشور ثامر سباعنہ کو حراست میں لے لیا

بدھ 31 اگست 2016 15:28

جنین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے ولے ایک فلسطینی مصنف اور ممتاز دانشور ثامر سباعنہ کو حراستی مرکز میں پیش ہونے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سباعنہ کو عباس ملیشیا نے گذشتہ روز پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر وہ جنین کے جنوبی قصبے قباطیہ کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پر پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی مصنف کو تفتیش کیلئے ڈیفنس فورس کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے ثامر سباعنہ ماضی میں بھی عباس ملیشیا اور اسرائیل کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ وہ قباطیہ کے ایک مقامی کالج میں استاد ہیں اور فلسطینی اسیران پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی تازہ گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :