چینی شہریوں کے ساتھ بھارتی شہریوں کا مخاصمانہ رویہ افسوسناک ہے،گلوبل ٹائمز

بدھ 31 اگست 2016 15:22

بیجنگ ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) چینی ذرائع ابلاغ نے چینی شہریوں کے ساتھ بھارتی شہریوں کے مخاصمانہ رویہ کو افسوسناک قراردیاہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاہے کہ بھارتی میانمر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو بھی شک و شبہ کی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہ ایک اور افسوسناک صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ چین اس صورتحال کے برعکس بھارت اور میانمر کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات بارے کوئی منفی تاثر اور سوچ نہیں رکھتا۔ میانمر میں مسلح باغی گروپوں کے درمیان مذاکرات جو بدھ کو چین میں شروع ہوئے کے پس منظر میں چینی ذرائع ابلاغ نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ ایشیائی ممالک ایک دوسر ے پر شک کرنے کی جائے خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کریں۔

متعلقہ عنوان :