صدر براک اوبامہ نے 111قیدیوں کی سزاؤ ں میں تخفیف کردی

بدھ 31 اگست 2016 15:17

واشنگٹن ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی صدر براک اوبامہ نے 111قیدیوں کی سزاؤ ں میں تخفیف کردی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان میں منشیات سے منسلک جرائم کے قیدی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

روں ماہ کے آغاز میں صدر براک اوبامہ نے 214قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کیا تھا۔ 2009ء میں اقتدار میں آنے سے لے کر اب تک صدر براک اوبامہ نے مجموعی طورپر 673قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی ہے ۔ یہ امریکی تاریخ کے گزشتہ 10صدور کی جانب سے سزاؤں میں معافی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔