کینیڈاکا چین کے تعاون سے بننے والے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں شمولیت کا فیصلہ

بدھ 31 اگست 2016 15:17

بیجنگ ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کینیڈا نے چین کے تعاون سے بننے والے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

کینیڈاکے وزیر خزانہ بلمورنیا نے بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اپنے مڈل کلاس، معاشرے کے محروم طبقات اور دنیا بھر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کینیڈا کی حکومت ہمیشہ سے پرعزم رہی ہے اور اس مقصد کیلئے ہم ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں شمولیت چاہتے ہیں ۔

ان اہداف کے حصول کیلئے بینک میں ہماری شمولیت خوشی کا باعث ہوگی۔100ارب ڈالر مالیت کے اس بینک میں کئی یورپی ممالک پہلے سے شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ بینک کے صدر جین لی چن نے کینیڈا کے اس فیصلے کاخیر مقدم کیاہے۔واضح رہے کہ جاپان اور امریکا نے اس بینک میں شمولیت سے انکارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :