جدہ: چائینہ کی الحساء میں 100,000لاکھ گھر تعمیر کرنے کے لیئے سعودی عرب سے تعاون کی یقین دہانی

بدھ 31 اگست 2016 14:58

جدہ: چائینہ کی الحساء میں 100,000لاکھ گھر تعمیر کرنے کے لیئے سعودی عرب ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : سعودی وزارتِ ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل نے گزشتہ روز چائینہ ڈپٹی ٹریڈ کے ساتھ مشترک طور پر ایک میمورنڈم آف انڈرسٹنڈنگ ( ایم او یو) پر دستخط کیئے ہیں۔ جس کے تحت چائینہ سعودی عرب میں الحساء کے علاقے میں سعودی شہریوں کے لیے 100,000رہائشی اپارٹمنٹس ، ہاؤسنگ یونٹس بنانے میں مدد فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

ایک پریس سٹیٹمنٹ میں الحقیل کا کہنا تھا کہ کہ اس ایم او یو کی وجہ سے مملکت میں رئیل سٹیٹ اور اس سے وابسط اداروں کی پیدوار میں اضافہ ہوگا۔

رئیل سٹیٹ ماہرین کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے دوران اور بعد میں سعودی شہریوں سمیت ہزاروں غیر ملکی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ چائینہ اور سعودی عرب کے درمیاں ایم او یو کو سعودی معاشی ترقی اور سعودی چائینہ تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہاہے ۔