سیالکوٹ میں لگ گئی سیل ، ایک بیل کے ساتھ دوسرا بیل فری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 14:46

سیالکوٹ میں لگ گئی سیل ، ایک بیل کے ساتھ دوسرا بیل فری

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): آپ نے کپڑوں اور جوتوں کی دکانوں پر تو بہت سی سیلز لگی دیکھی ہوں گی۔ جن میں کبھی تو کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے یا پھر ایک کے ساتھ ایک فری کی آفر لگا دی جاتی ہے۔ لیکن سیالکوٹ میں سیل تو لگی ہے پر جوتوں اور کپڑوں کی نہیں بلکہ قربانی کے جانوروں کی۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کی مویشی منڈی میں ایک بیل کے ساتھ دوسرا بیل فری دینے کی آفر جاری ہے۔

اس منڈی میں 50 ہزار سے 3 لاکھ تک کے قربانی کے جانور موجود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک کے ساتھ دوسرا قربانی کا جانور فری ملنا حیران کُن ہے لیکن ہمیں خوشی بھی ہے کہ ہم نے ایک جانور کے ساتھ دوسرا جانورمفت خرید لیاہے۔ اس اسکیم کے تحت مذکورہ مویشی منڈی میں جانور تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں۔