یمن میں فضائی حملے میں حوثی باغیوں کا مفتی کئی ساتھیوں سمیت ہلاک

بدھ 31 اگست 2016 14:34

صنعاء(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) یمن میں فضائی حملے میں حوثی باغیوں کا مفتی کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ایران نواز حوثی گروپ کے مفتی عبدالرحمان شمس الدین کو شمالی یمن کے صعدہ اور عمران شہروں کے درمیان ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی اس کارروائی میں مفتی شمس الدین کے متعدد دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حوثیوں کے مفتی کو ایک گاڑی پر سفر کے دوران نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ادھر یمن کے ایک دوسرے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ تعز کے مختلف محاذوں پر لڑائی کے نتیجے میں 16 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تعز میں حکومتی فورسز نے الربیعی، التبہ السودا اور الخلو کے مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں جب کہ دوسری طرح حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا نے چھینے گئے علاقے دوبارہ واپس لینے کے لیے مزید کمک بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :