صدر اوباما آئندہ ہفتے ایشیا کا اپنا آخری دورہ کریں گے
بدھ 31 اگست 2016 14:33
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے آئندہ ہفتے ایشیا کا اپنا آخری دورہ کریں گے،امریکی صدر2 سے 8ستمبر کے دوران دیگر عالمی رہنماؤ ں کے ساتھ چین کے شہر ہنگزو میں ہونے والے گروپ آف 20 ممالک کے اجلاس اور ویت نام میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے آئندہ ہفتے ایشیا کا اپنا آخری دورہ کریں گے۔
اوباما کا بطور امریکی صدر یہ ایشیا کا گیارہواں دورہ ہوگا۔صدر اوباما کی دوسری اور آخری صدارتی مدت ختم ہونے میں پانچ ماہ سے بھی کم عرصہ باقی رہ گیا ہے اور اس دوران وہ آخری بار ایشیا کا دورہ کریں گے۔ بطور صدر وہ اس خطے میں امریکہ کے اثرو رسوخ اور طاقت کو بڑھانے کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔(جاری ہے)
امریکہ کے صدر دو سے آٹھ ستمبر کے دوران دیگر عالمی رہنماں کے ساتھ چین کے شہر ہنگزو میں ہونے والے گروپ آف 20 ممالک کے اجلاس اور ویت نام میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں اپنے ایشیا کے دورے کے دروان کئی طرح کے معاملات کا سامنا کرنا ہوگا ایسے میں جب ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ان کے اسٹریٹجک توازن کو دوبارہ بحال کرنے اور اس خطے کے لیے وہ بطور صدر کیا ورثہ چھوڑ کر جائیں گے اس کے بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔صدر اوباما کے مطابق امریکہ کی سلامتی کے مستقبل اور خوشحالی کے لیے خارجہ پالیسی کو دوبارہ متوازن کرنا امریکہ کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔وائٹ ہاؤ س کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایشیا کے دورے کے دوران وہ تواتر کے ساتھ تجارتی سمجھوتے 'ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ' یعنی ٹی پی پی کی توثیق کرنے کے لیے "ایک مضبوط موقف" پیش کریں گے۔ صدر اوباما کو گروپ آف 20 کے اجلاس کے دوران بھی کئی طرح کے مشکل معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا۔دنیا کی 20 بڑی معیشتوں پر مشتمل ممالک کے رہنما سست عالمی معیشت کو فروغ دینے کے معاملے پر بھی بحث کریں گے اور وہ موسمیاتی تبدیلوں کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے۔اس موقع پر صدر اوباما کی اہم ملاقاتوں کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ہونے والی بات چیت اہم ہو گی۔صدر اوباما لاس کا دورے کرنے والے پہلے امریکی صدر ہو ں گے جب وہ آسیان اور مشرقی ایشیا کی پانچ ستمبر کو منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے وینتیانے شہر جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.