ای سی ایل میں نام شامل رکھنے کیلئے مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ایان علی

بدھ 31 اگست 2016 14:14

ای سی ایل میں نام شامل رکھنے کیلئے مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ماڈل ایان علی نے کہاہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی، اس موقع پر کسٹم حکام کی جانب سے کسٹم افسر چوہدری اعجاز کے قتل کا تیسرا چالان پیش کیا گیا تو ماڈل ایان علی کے وکیل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل کو قتل کیس میں پھنسانے کی سازش ہے جس پر دونوں فریقین کے وکلا میں تلخ کلامی ہو گئی۔

عدالت نے وکلا کی تلخ کلامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا جب کہ دوران سماعت مسکرانے پر تفتیشی افسر کو بھی جھاڑ پلادی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایان علی نے کہا کہ انسپکٹر اعجاز قتل کیس سے میر ا کوئی تعلق نہیں، جب قتل ہوا میں اڈیالہ جیل میں تھی۔ انہوں نے کہاکہ میرا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔

متعلقہ عنوان :