مدینہ منورہ: ملکی اور غیر ملکی شہری ٹیلی کام کی غیر معیاری سروس سے پریشان

بدھ 31 اگست 2016 14:13

مدینہ منورہ: ملکی اور غیر ملکی شہری ٹیلی کام کی غیر معیاری سروس سے پریشان

مدینہ منورہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : مدینہ منورہ میں ملکی اور غیر ملکی شہری ٹیلی کام کمپنی کی طرف سے مہیا کی جانے والی سروس سے پریشان ہیں۔ متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنی صرف منافع پر توجہ دے رہی ہیں۔ ان کو اچھی سروسز فراہم کرنے کی بالکل فکر نہیں ہے۔ ایک شہری حسین محمد نے مقامی اخباری رپورٹر کو بتایا کہ ٹیلی کام کمپنی نے 300ریال کے عوض تین ماہ کے لیے ان لمٹیڈ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت دی تھی ۔

(جاری ہے)

صارف نے بتایا کہ جب اس نے کارڈ ریچارج کرنے کے لے رابطہ کیا تو ٹیلی کام کے دفتر والوں نے انہیں بتایا گیا کہ آپکو 360ریال ادا کرنا پڑیں گے۔ ایک اور شہری خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے انٹرنیشنل رومنگ کے لیے کسٹمر سروس سنٹر سے 500ریال کے عوض جاری کروائی ۔ لیکن جب وہ بیرون ِ ملک گئی تو پتہ چلاکے اس کی رومنگ سہولت ختم ہو چکی ہے ۔ میں پوسٹ پیڈ صارف ہوں لیکن ٹیلی کام کمپنی ہر ماہ مجھے اضافی چارجز ڈال دیتی ہے ۔ میں نے پوسٹ پیڈ نمبر بند کروادیا۔لیکن ماہانہ بل ابھی تک آرہاہے ۔ حالکنہ میں نے پوسٹ پیڈ کنیکنشن منقطع کرنے کی درخواست بھی جمع کروائی ہوئی ہے ۔