چین اپنی معیشت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیگا

بدھ 31 اگست 2016 14:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) چینی معیشت میں اصلاحات سے نہ صرف چین کی اپنی اقتصادی صورتحال میں توازن پیدا ہورہا ہے بلکہ یہ عالمی معیشت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہورہی ہے ، مستقبل میں ہمیں یقین ہے کہ چین اپنی اصلاحات کے ذریعے معیشت کی صحت بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائے گا ، چین نے ابتدائی مرحلے کی اصلاحات میں پیشرفت کی ہے اور اس سال کے پہلے چھ ماہ میں خام ملکی پیداوار میں اس کی کھپت 73.4فیصد تک پہنچ گئی ہے ، چین کی رسدی اصلاحات جن میں فاضل پیداوار میں کمی اور نئی ایجادات کے مقاصد کرنے اور 2025ء کا چین ساختہ پروگرام چینی صنعت کی ترقی اور اس کو صحت مند بنانے میں یقینا مدد گار ثابت ہو گا ۔

یہ بات بی سی جی کے چیئر مین ہانز پال بر کنر نے شنہوا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے انٹرویو میں اس بات پر زوردیا ہے کہ اگرچہ تبدیلی مشکل ہوتی ہے ، شرح پیداوار سست ہے اور یہ کچھ عرصہ سست رہے گی کیونکہ فاضل پیداوار دینے والی صنعتوں سے ملازمین بھی فاضل ہو جائیں گے اور انہیں نئی ملازمت ضرورت ہو گی جبکہ مقامی حکومتیں اپنی مالی آمدنی پیش نظر رکھیں گے تا ہم چین کو اس صورتحال سے موثر طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے جو کہ سرمایہ کاروں میں اعتماد اور عالمی منڈی میں تجارت کو فروغ دے کر حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہینگ ژو میں ہونے والی جی 20-کانفرنس بھی اس سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :