چین ، پولیس نے ڈاکٹر کے قاتل کو گرفتار کر لیا

بدھ 31 اگست 2016 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) چینی پولیس نے ایک ڈاکٹر کے قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا ، ڈاکٹر کو چین کے شمالی صوبے ہیبی میں چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا ، مشتبہ شخص لی گانگ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹانگ کے علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گیا تھا جہاں ہسپتال میں داخل کر کے اس کا علاج کیا گیا تا ہم وہ علاج کے باوجود معذور ہو گیا جس نے اس کا ذمہ دار ڈاکٹر کو قراردیا ،ملزم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے علاج میں کوتاہی کی جس کی وجہ سے وہ معذور ہوا ہے ، چنانچہ اس نے ہسپتال کے اندرہی چاقو کے پے در پے وار کر کے ڈاکٹر کو قتل کردیا ،ملزم کو ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :