بشارالاسد حکومت کیمیائی ہتھیاروں کی ذمہ دار قرار ،اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی کا مطالبہ

بدھ 31 اگست 2016 14:04

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) برطانیہ اور فرانس نے بشارالاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب شام نے کیمیائی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات مسترد کردیں جبکہ روس نے بھی رپورٹ پر سوالات اٹھادیے ہیں۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بشارالاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار قرار دیا ہے، جس کے بعد شک و شہبے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل شامی حکومت کے خلاف سخت اور فوری اقدامات اٹھائے۔برطانوی سفیر نے کیمیائی حملوں کے ذمہ داروں کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کو کیمیائی ہتھیار کے استعمال کرنے کی قیمت چکانا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کیمیائی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے شامی سفیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں کیمیائی حملیسیمتعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں کییگئے اور نہ ہی کلورین گیس کے نمونے یا تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔روسی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، تحقیقات کو تسلیم کرنے سے قبل ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :