ٹرمپ کی پالیسی میں تارکین وطن کیلئے نرمی نہیں ہوگی، ڈونلڈ جان ٹرمپ

بدھ 31 اگست 2016 14:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جے آر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی سخت رہے گی۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ شہروں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نچلی سطح پر اقدامات کرنے کے ساتھ اپنی سرحد کو محفوظ بنانا پڑے گا۔ڈونلڈ جان ٹرمپ جے آر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی سخت رہے گی۔

متعلقہ عنوان :