شمالی کوریا کے رہنما کے حکم پر نائب وزیراعظم اور دیگروزرا ء کو سزائے موت
بدھ 31 اگست 2016 14:03
سیول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پرنائب وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے حکم پر ملک کے نائب وزیراعظم کم یونگ سمیت دیگر وزرا کو گزشتہ ماہ سزائے موت دی گئی ہے، جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں انہوں دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جس پر انہیں جولائی میں سزائے موت دی گئی۔
جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق وزیر زراعت سمیت دیگر وزرا کو بھی سزائے موت دی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ ان تمام وزرا پر کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات تھے۔واضح رہے کہ کم جونگ کے حکم پر اس قبل بھی کئی اہم حکومتی عہدیداروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے جب کہ رواں برس چیف آف آرمی اسٹاف کو بھی موت کی سزا دی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.