امریکہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیدیا

بدھ 31 اگست 2016 13:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)امریکہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہحقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں، اس حوالے سے وزیر خا رجہ جان کیری اور پنٹاگون کے بیانات میں تضاد نہیں ہے ، جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے ۔ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرنا ہوگا ۔