زونگ کا تمام صارفین کے لیے ماہانہ اضافی ڈیٹادینے کا اعلان

نئے اور پرانے تمام صارفین دس جی بی اضافی ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:51

زونگ کا تمام صارفین کے لیے ماہانہ اضافی ڈیٹادینے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): پاکستان کی مشہور ٹیلی کام کمپنی زونگ نے اپنے نئے کسٹمرز کے لیے ماہانہ 10 جی بی اضافی ڈیٹا دینے کا اعلان چند روز قبل کیا، جس کے بعد زونگ کے صارفین نے احتجاج کیا کہ پرانے صارفین کا کیا قصور ہے جنکو مفت ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا رہا. کمپنی نے ان صارفین کی آواز کو سن لیا ہے، اور اب اچھی خبر یہ ہے کہ زونگ نے 3 جون 2016ء سے قبل ایم بی بی ڈیوائس خریدنے والے صارفین کے لیے ماہانہ 10 جی بی اضافی ڈیٹا فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت 3 جون سے قبل ایم بی بی ڈیوائس حاصل کرنے والا کوئی بھی صارف ماہانہ 10 جی بی اضافی نیٹ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ اضافی ڈیٹا رواں سال کے آخر تک کاآمد ہوگا.