عالمی برادری بھارت کی اس دہشت گردی کانوٹس لے‘راجہ ارشد

بدھ 31 اگست 2016 13:44

مکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) راجہ ارشدچیئرمین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مکہ نے کہاکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے اس کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں عالمی برادری بھارت کی اس دہشت گردی کانوٹس لے اور وہ اس پر اخلاقی اور سفارتی دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق خودارادیت دے جس کا اس نے اقوام متحدہ میں وعدہ کررکھا ہے۔

انھوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر مناکر ثابت کردیا ہے کہ وہ یک جان ہیں اور وہ بھارت کو ایک جمہوری ملک نہیں مانتے ۔انہوں مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان کشمیر کے بلند وبالا پہاڑوں پر جام شہادت نوش کرکے قربانیوں کی وہ داستان رقم کررہے ہیں جس کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی انھوں نے بھارت کی جانب سے حالیہ سیز فائزکی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزا دکشمیر بھی آزاد خطہ میں ایسا ہی نظام بنائے گی جہاں ہر فرد کو یکساں سہولیات میسرہوں جس کے لیے مسلم لیگ نو بھرپور طریقہ سے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت اور دیگر مسائل کو حل کیاجائے گا۔اور قومی صحت پروگرام جیسا ایک پروگرام آزاد کشمیر میں بھی قائم کیا جائے جس سے آزاد خطہ کے عوام کو فلاح وبہبود کی سہولیات حل ہو سکیں ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جس کا مقصد اپنے عوام کو ہر طرح کی بنیادی سہولت سے مستفید کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :