بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کرتے رہیں گے‘راجہ بشارت حسین

بدھ 31 اگست 2016 13:44

دمام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) راجہ بشارت حسین مرکزی رہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب نے کہا ہے کہ بھارتی درندے جو 1947ء سے لیکر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاضبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہیں تمام کشمیری عوام اسکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے بھارتی درندے دنیا بھر میں اپنے آپ کو سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتے ہیں مگر کشمیریوں کے ساتھ ان کے مظائم اور گھناؤنے کردار کی عکاسی کرتے ہیں ہم کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد آزادی کو اس کی منطقی منزل تک پہنچانے میں ضرور کامیاب ہونگے اور بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

جمہوریت کے نام نہاد چمپئن اور مکار بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کررکھی ہے کشمیری عوام اور بچہ بچہ آزادی کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے حق خودارادیت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گاقائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھاقائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر اور کشمیریوں کی ہر محاذ پر ہر طرح کی اخلاقی ،سماجی سیاسی حمایت نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ عملی طور پر اس میں اقدامات کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی لیڈر شپ اور عوام سے اپیل کی کہ بھارت سے آزادی جیسے عظیم مقصد کی خاطر اپنے تمام تر سیاسی و نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ اتحاد و اتفاق میں کامیابی کی کنجی اور بھارت جیسے جارح و مکار دشمن کی شکست و ریخت کا باعث بنے گا وہ وقت دور نہیں جب روس کی طرح بھارت کے اندر سے کئی اسلامی ریاستوں کی شکل میں مزید پاکستان جنم لیں گے۔