مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا‘راجہ اعجاز کالا

بدھ 31 اگست 2016 13:43

شفیلڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شفیلڈ وچیرمین میڈیا سیل مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اعجاز کالا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا کارکنان مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کریں شہداکے مشن کی وارث اصل جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کو جس طرح بین الاقومی سطح پر اجا گر کیا کوئی نہیں کر سکاآزاد کشمیر کہ مسائل کو حکومت حل کر ئے عیاشی کر نے والے ہوش کے ناخن لیںآ زاد کشمیر کے عوام کے حقوق سلب کر نے کی اجازت نہیں دے سکتے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے جتنا کام کیا کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکی مسلم کانفرنس کمزور نہیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی انتخابات میں دھاندلی کی گی کشمیر پر سودا بازی کسی بھی صورت قبول نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کسی بھی صورت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدہ کی وارث سیاسی جماعت ہے جس کے پاس ایک مشن ہے اور مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر بہترین پالیسی کا آغاز کر نا ہوگا پاکستان کے حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی تانگوں میں جان ڈالنا ہو گی کشمیری قوم بھارتی مظالم کی انتہا کے باوجود پاکستان کا پرچم سر بلند رکھے ہوئے ہیں آزاد کشمیر کے عوام ملکی ترقی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہیں آنے والا دور آزادی کا دور ہے کشمیری قوم کی قر بانیوں کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :