Live Updates

پاکستان تحریک انصاف مسئلہ کشمیر پر کوئی کمپرومائز نہیں کر ے گی‘ڈاکٹر سفیان خان

بدھ 31 اگست 2016 13:43

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بانی رہنما تحریک انصاف امید وار قانون ساز اسمبلی حلقہ 4 چڑہوئی ڈاکٹر سفیان خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مسئلہ کشمیر پر کوئی کمپرومائز نہیں کر ے گی بھارتی سامراج مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم بند کر ے بھارت کسی بھی صورت کشمیر کو اپنا حصہ نہیں بنا سکتا مقبوضہ کشمیر میں دوماہ کے دوران 80سے زائد کشمیریوں کی شہادت اور خواتین کی عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے ۔

اقوام متحدہ کا کشمیریوں کیساتھ رواء اور دوہرا معیار دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے امت مسلمہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلم کش و دہشت گرد وزیراعظم مودی پر واضع کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر انشاء اللہ بہت جلد آزاد ہو گا اور سرینگر کی گلیوں میں کشمیری مودی کیخلاف احتجاج آزادی حاصل ہونے تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اور اس کی مسلح افواج کشمیر میں کشت و خون کا بازار گرم کر کے کشمیر کو لہو لہان کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری لاکھوں جانوں کے نذرانے دینے کے باوجود بھی اپنے عظیم مقصد سے کسی بھی صورت دور نہیں ہونگے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ کشمیری قوم پاکستان تحریک انساف کے پرچم تلے اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے ۔

کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارت کشمیریوں کو بزور بازو اور طاقت کے ذریعہ دبا کر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے ۔تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں آزادی کے حصول کیلئے جتنی قر بانی کشمیری قوم نے دی کوئی مائی کالال نہیں دے سکتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات