مسلم لیگ (ن) ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرسکتی ہے‘راجہ شمروز خان

بدھ 31 اگست 2016 13:43

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) راجہ شمروز خان مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب جدہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں واحد سیا سی جماعت ہے جس نے برسراقتدار آکر معاشی انقلاب اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھا نا شروع کیا ہے اور یہی جماعت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرسکتی ہے پاکستان کے علاوہ کشمیریوں کی دنیاپر کوئی جائے پناہ اور ہمائیت نہیں۔

کشمیری خانہ کعبہ کے بعدسب سے زیادہ محبت پاکستان سے کرتے ہیں۔ گزشتہ 68سالوں سے تجارت کاکھربوں روپے بجٹ اور 8لاکھ فورسیز کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت اور آزادکشمیر کی تڑپ نہیں نکال سکیں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان سمیت آزا دکشمیر کے عوام بہترین سہولیات پہنچانے کے عزم کے ساتھ حکومت کر ر ہی ہے مسلم لیگ ن کے انتخابات سے قبل کئے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے اور ان کی تعبیر سامنے آرہی ہے انہوں نے کہا کہ صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہیں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں 21 سالوں سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہواہے ۔

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے دور اقتدار میںآ زادکشمیر کے ترقیاتی کام ہوئے مسلم لیگ نو ن دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے معیشت کی مضبوطی ناگزیر ہے جب تک ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ممکن نہیں ہوجاتا اس وقت تک ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوگا اس اہم مسئلہ کے حل کے لیے مسلم لیگ نون کی حکومت جہاں دہشت گردی کے خاتمہ کے قریب پہنچ چکی ہے وہیں معاشی طور پر بھی پاکستان کئی اہداف حاصل کرچکاہے۔